Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Hover Effects

TRUE

Pages

{fbt_classic_header}

Header Ad

LATEST:

latest

Ads Place

Kalu Kalan Village Hazro In Urdu Part 3

  رسم و رواج: دیگر چھچھ کے دیہاتوں کی طرح کالو کلاں میں بھی کھانا پینا،رہن سہن اور خوشی غمی کی تقریبات ایک جیسی ہیں۔یہاں بلکہ تمام علاقہ چھ...

 رسم و رواج: دیگر چھچھ کے دیہاتوں کی طرح کالو کلاں میں بھی کھانا پینا،رہن سہن اور خوشی غمی کی تقریبات ایک جیسی ہیں۔یہاں بلکہ تمام علاقہ چھچھ کے دیہاتوں میں ایک بات متفقہ طور پر مشترک ہے کہ لوگ ہر قسم کی غمی خوشی میں لوگوں کا تمام ناراضیگوں کو بالا طاق رکھتے ہوئے ایک ہو جاتے ہیں۔یہاں کی خوراک میں تمام سبزیاں ،گوشت،لسّی،دودھ اور مکھن قابلِ ذکر ہیں،شادی بیاہ و دیگر موقعوں پر تمام گاؤں کے رہائیشیوں اور مہمانوں کے لیے چھچھ کی مشہور و معروف ڈش کٹوا تیار کی جاتی ہے جبکہ چاول گوشت بھی مختلف مواقع پر دیگوں میں تیارکیے جاتے ہیں۔

ذرائع آمدورفت:ٹرانسپورٹ کے زمرے میں تانگہ اور چنگ چی (رکشہ)کالو کلاں سے حضرو جاتے ہیں جو کہ گاؤں کے دو مقامات سے براستہ پہتی،پیر زئی،مراڑیہ روانہ ہوتے ہیں۔گاؤں کے کئی لوگ اپنی کنونس کا سہارا لیتے ہیں جن میں زیادہ تر موٹر سائیکلیں ،کاریں اور سائیکلیں وغیرہ شامل ہیں۔

محلہ جات:محلہ ملائی ٹولہ،درمیانہ محلہ،لُنڈا محلہ،شاہ پور،محلہ مہر آباد (نانگا بابا)،محلہ گڑھی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔

مشھور سماجی و سیاسی شخصیات: کالو کلاں میں مشہور سماجی و سیاسی شخصیات مندرجہ ذیل ہیں۔نور احمد آرائیں،ملک سیف الرحمان،ملک منصور الحق،ظہور احمد آرائیں،ملک الطاف حسین،کرنل (ر) ملک حبیب الرحمان ،داؤد پہاپا،پروفیسر وارث خان اور اُبھرتے ہوئے نوجوان سیاسی رہنما سید مظہر حسین قابلِ ذکر ہیں۔ملک زاد بہت بڑے شہ زور گزرے ہیں اُنکے متعلق مشہور ہے کہ اٹک قلعہ میں اِس شخص نے اکیلے سارے قلعے کی آگ بجھائی تھی اور بڑے بڑے سورماؤں کو چاروں شانے چِت کیا تھا۔تحصیل کی سطح پر صحافت کے شعبے میں حافظ میر کا نام بھی اہم ہے۔

فخرِ کالو کلاں میجر محمد زبیر شھید (شھید سوات): 17 اگست سن2009 کو پاک فوج کی طرف سے وادی سوات میں فوجی آپریشن ’’آپریشن راہِ راست‘‘کے دوران موضع کالو کلاں کے ایک بہادر اور دلیر میجر محمد زبیر نے جامِ شہادت نوش کیا جسے ہائی سکول کے سامنے پرانے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں نے دفن کیا۔اس موقع پر مذہبی اور ملی جذبات نے لوگوں کے دل موہ لیے،بعد ازاں میجر محمد زبیر کے لیے حکومت پاکستان کے جانب سے (تمغہ شجاعت)سے نوازا گیا۔یومِ دفاع 06 ستمبر2009 کی ایک تقریب کے موقع پر تحصیل ناظم حضرو نے عوام کے پُر زور مطالبے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کا نام میجر محمد زبیر شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ساتھ ہی گاؤں کالو کلاں کی مغربی سمت میں واقع ہائی سکول روڈ کے نام کو بھی اِسی نام سے مزین کر دیا گیا۔

اے راہِ حق کے شہیدوں،وفا کی تصویروں وطن کی ھوائیں تجھے سلام کھتیں ھیں۔

اس آرٹیکل کا کریڈٹ محمد عمران آف کالو کلاں، سید مظہر حسین آف شاہ پور،یاسر امین حضروی اور اظہر محمود کو جاتا ہے

No comments

Ads Place