141

چوہدری احمد حسن صاحب کاانٹرویو

چوہدری احمد حسن آف موسیٰ کانام چھچھ کے لوگوں کیلئے کسی تعارف یاتوضیح کا محتاج نہیں ۔ آپ نے موسیٰ گاؤں کے ایک معزز اور معروف گھرانے میں میں آنکھ کھولی۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے شروع دن ہی سے ہرقسم کی دنیاوی نعمتوں سے نوازا۔ آپ کے چھوٹے بھائی چوہدری ساجد حسین بھی عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ چوہدری احمد حسن آرمی کے اُن گنے چنے آفیسرز میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے تمام سروس کے دوران اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت اور انہیں روزگار فراہم کرنااپنے لیے سعادت اور رضا ئے خداوندی سمجھا۔چوہدری احمد حسن میجر کے اہم عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ لیکن اس وقت تک آپ کم و بیش 5000بے روزگار نوجوان کو روزگار فراہم کر کے ایک عظیم کارنامہ انجام دے چکے تھے ۔میجر(ر) چوہدری احمد حسن تعلیم یافتہ، شریف ،بااخلاق اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار چھچھ کو دھرتی کے وہ مایہ ناز فرزند اور سپوت ہیں۔ جن کی شرافت پر مخالفین بھی انگلی اٹھانے سے پہلے ہزار دفعہ سوچیں گے۔ اس وقت آپ ایک اہم سیاسی وسماجی قدآور شخصیت کے طور پر یوسی بہادر خان میں اپنا رول پلے کررہے ہیں۔ آپ نے موسیٰ گاؤں اوراس کے ساتھ ملحقہ دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی میں اہم کردار نبھایا۔ آپ جیسے لوگوں کی چھچھ کی دھرتی کو ضرورت ہے ۔میں نے ذاتی طور پر انہیں شریف النفس، باکردار اور باکمال انسان پایا ہے۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
س:نام /ولد یت ج:احمد حسن /علی حسن۔
س:تاریخ پیدائش/جائے پیدائش ج:30جون1962، موسیٰ، تحصیل حضرو ضلع اٹک۔
س:قوم/قبیلہ ج:گجر
س:تعلیمی قابلیت ج:ایم اے عمرانیات
س:بچپن/لڑکپن کے مشاغل ج:کبڈی/والی بال/گلی ڈنڈا/تمام روایتی اورعلاقائی کھیل
س:پسندیدہ کھیل /کھلاڑی ج:ہاکی/اصلاح الدین، سمیع اللہ، کلیم اللہ
س:پروفیشن ج:آرمی (بحیثیت میجر ریٹائرڈ ہوا )۔
س:پروفیشنل زندگی کا آغاز ج:1983 ؁ء،(AS A GENTELMAN CADIT)
س:پروفیشنل اچیومنٹس ج:بحیثیت آرمی آفیسر سروس سے متعلقہ تمام اِمتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیے۔ تمام سروس کے دوران کمانڈو اوراسٹاف کے اہم عہدوں اور POSTSپر فائزرہا۔
س:پروفیشنل خدمات ج:1990 ؁ء تا1994 ؁ء صرف چارسالوں میں اٹک سے کم از کم5000بے روزگار نوجوانوں کو آرمی میں بھرتی کروایا جو ماشاء اللہ اب مختلف رینکس میں اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں۔ نیز ملک کی سرحدوں کی حفاظت جیسی اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔
س:سیاسی وسماجی خدمات ج:ریٹائر منٹ کے بعد 2007 ؁ ؁ء میں عملی طور پر حلقہ عوام کی خواہش اور مفادات کے پیش نظر سیاسی اور سماجی زندگی کاآغاز کیا۔1990 ؁ء میں موسیٰ گاؤں کو ٹیلی فون کی بنیادی سہولت فراہم کی ۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موسیٰ کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دلوایا۔Basic Health unitبیسک ہیلتھ یونٹ کیلئے اپنی قیمتی اراضی وقف کی۔سنجوال کینٹ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کیلئے لاکھوں روپوں کی 4کنال اراضی وقف کی۔بحیثیت آرمی آفیسرسینکڑوں گاؤں اور چھچھ کے بے روزگار لڑکوں کو ملازمت دلوائی ۔ملک امین اسلم اور کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے تعاون سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔گاؤں میں سوئی گیس فراہم کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔
س:پسندیدہ عالم دین/سیاست دان/شاعر/صحافی(لوکل /نیشنل ) ج:پیر عبدالحق صاحب ؒ (دریائے رحمت شریف)/پیر نصیر الدین نصیر صاحبؒ (گولڑہ شریف)/ ذوالفقار علی بھٹو/ملک امین اسلم/ شجاع خانزادہ/عمران خان/ملک نواز/حفیظ میر/ ایازمیر/کامران خان
س:پسندیدہ شعر:
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نور ی پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتاہے چمن میں دیدہ ور پیدا
س:پسندیدہ کتاب /مصنف ج:قرآ ن مقدس۔
س:پسندیدہ کلاس فیلو/استاد ج:عظمت بخاری ایڈووکیٹ/میجر سجاد حیدر آف باہتر /ماسٹر محمد داؤد آف بھنگی/
ماسٹر شیر محمد صاحب/پروفیسر قاضی وجاہت اشرف صاحب ۔
س:زندگی کا خوشگور ترین دن ج:15ستمبر1983 ؁ء۔ جب میں آرمی آفیسر بنا۔
س:زندگی کا ناخوشگور (غمگین) ترین دن ج:26فروری1990 ؁ء ۔جب میرے والد صاحب کاانتقال ہوا۔
س:زندگی کا یا د گار ترین لمحہ یا واقعہ ج:حج اور شادی والے ایام یادگار حیثیت رکھتے ہیں ۔
س:پسندیدہ رنگ /خوشبو/لباس ج:ہلکے رنگ پسند ہیں /گلاب/شلوارقمیض۔
س:پسند یدہ سیاسی پارٹی ج:مسلم لیگ ۔
س:پسندیدہ ٹی وی چینل ج:PEACE (URDU)/QTV/جیو۔
س:آپ کی نظر میں چھچھ کے اہم ترین مسائل ج:بے روزگاری/ٹیکنیکل اداروں کا نہ ہونا/فائر بریگیڈ/ریسکیو1122/لا اِن آرڈر کی بگڑتی صورتحال وغیرہ وغیرہ ۔
س:آپ کی نظر میں سب سے بڑی نیکی ج:والدین اور خلقِ خدا کی خدمت۔
س:آپ کی نظرمیں سب سے بڑا گناہ ج:کسی کا دل دُکھانا۔
س:کس بات پر سب سے زیادہ غصہ آتاہے: ج:ہر غلط کام ہونے پر غصہ آجاتاہے۔
س:کس عمل سے دلی سکون ملتاہے ج:ہر اچھااور نیکی کاکام کرنے سے ۔
س:کس چیزیا سوچ سے زیادہ خوف آتا ہے ج:قبر اور یومِ حساب کے دن سے۔
س:اگر شیطان سے ملاقات ہو جائے تو ج:لا حولَ ولا قوۃ پڑھوں گا۔
س:اگر آ پ کو ملک کا وزیراعظم بنا دیاجائے تو سب سے پہلاکام کیا کریں گے :
ج:بے روزگاری، دہشت گردی اور مہنگائی کاخاتمہ کروں گا۔
س:اہلیان چھچھ کے لیے آپ کا پیغام :ج:ہمیشہ دوسروں کااحترام کریں، غیبت اور منافقت سے پرہیز کریں، محبت اور پیار کو ختم نہ ہونے دیں۔ سیاسی مخالفین کے خلاف بھی گری ہوئی باتیں نہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں